7 دن سے ایئرپورٹ پر بیٹھی ہوں۔۔ نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون رُل گئی! مدد کو کون پہنچا؟

image

سمندر پار محبت کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ جہاں ایک امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کے لیئے اپنا سب کچھ چھوڑ کر کراچی پہنچ گئیں۔

لیکن کراچی پہنچنے کے بعد اسے علم ہوا کہ وہ بری طرح پھنس گئی ہے تاہم اب وہ سکتے کی حالت میں ہے۔

دراصل کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ لڑکے نے اس امریکی خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا تھا۔

خاتون جس کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے، نے کراچی آنے کے لیے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا جس کے بعد اسے ایک ماہ کا ویزا جاری کیا گیا۔

اونیا رابنسن کا تعلق امریکی ریاست نیویارک سے ہے اور اسکی عمر 33 برس ہے۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ جب وہ کراچی آئی تو لڑکے کے والدین اسکو دیکھ کر حیرت میں مبتلہ ہوگئے کہ ان کے بیٹے نے غیر ملکی شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں کو پسند کیا ہے جبکہ دوسری جانب لڑکا یہ سب دیکھ کر بھاگ نکلا۔

خاتون کے پاس جتنی رقم تھی اس سے کچھ دن تو گزارے پھر ایئرپورٹ آکر بیٹھ گئی اور تقریباً سات روز سے وہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

اب اسے اتفاق کہیں یا قسمت کا کھیل کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سامنا اس خاتون سے ائیرپورٹ پر ہوگیا، جس کے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا۔

گورنر سندھ نے خاتون کو فوری طور پر پاکستان کا ویزا جاری کرادیا ہے، پیر کو جاری یہ ویزا گیارہ فروری تک کی مدت کیلیے ہے۔ ساتھ ہی گورنر سندھ نے خاتون کی امریکا واپسی کے ٹکٹ کا بھی بندوبست کرادیا ہے۔ لیکن خاتون اب بھی جنون کی کیفیت میں ہے اور اس حالت میں وہ کئی بار اپنے کپڑے تک پھاڑ چکی ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.