قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔
پیکا ترمیی بل پیش کرنے کی تحریک رانا تنویر نے پیش کی ، اس دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آئوٹ کیا ، سینیٹ گیلری سےصحافی بھی واک آؤٹ کر گئے۔
متنازعہ پیکا ایکٹ: پی ایف یو جے کا ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان
واک آئوٹ سے قبل اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون بغیر مشورے کے پاس کرایا جا رہا ہے، پیکا ایکٹ جن سے متعلق ہے آپ ان سے مشاورت کرتے۔ پیکا کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میری ترامیم تھیں جنہیں نہ کمیٹی نے منظور کیا اور نہ ہی مسترد کیا، یہ قائمہ کمیٹی کی نامکمل رپورٹ ہے۔
شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
علاوہ ازیں سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظوری کے لیے پیش کرنے کی تحریک بھی منظور کر لی گئی، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔