وفاق پر اعتماد ختم ہو چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

image

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی پر ہمارا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری سے بات کی اور مسائل سنے۔ ان کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی اور ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے۔ تاجر برادری کے مسائل بہت پہلے حل ہونے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی شکایت ہے تو ہم سے کریں۔ کہیں اور جا کر چغلی یا شکایت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سندھ میں بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اور آج آپ سے بھتہ نہیں مانگا جا رہا۔ دھمکیاں نہیں دی جا رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھوسٹ ملازمین کو نکال کر قوم کا پیسہ بچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مزدوروں کو ہڑتالوں اور جلسوں میں شریک ہونا بند ہو چکا ہے۔ اور آج کراچی میں صنعتوں کو زبردستی بند نہیں کرایا جا رہا۔ سندھ میں مسائل کو حل کرنا پیپلزپارٹی کی ذمہ داری ہے۔ اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مسائل ہیں مگر حل بھی تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص مسائل پر ہوائی باتیں بند ہونی چاہئیں۔ اور کوئی مسئلہ ہو تو افسر کا نام لے کر بتا سکتے ہیں۔ اب تو کراچی میں تاجروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جبکہ اسلام آباد کے بیوروکریٹس، وزرا اور وزیر اعظم تک کہتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی۔ لیکن ہمارا تو وفاق پر اعتماد ہی ختم ہوچکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.