محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہیتاہم شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اورگرد و نواح میں بارش کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں ہونے والے تاریخی مکالمے میں شاندار فتح
لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
سند ھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بٹگرام میں برفباری کی توقع ہے۔ شانگلہ، بونیر اور سوات میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ہلکی برفباری کاامکان ظاہر کیا ہے۔