آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈیوڈ بون رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقررکیا ہے۔
یہ تین ملکی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی، سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔
چیمپیئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ بابراعظم اوپنر جائیں گے
ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں جبکہ رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔
پاکستان کے امپائرز راشد ریاض،آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی تین ملکی سیریز میں ذمہ داری نبھائیں گے۔