آج یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزا بھگت رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

image

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم کہتے تھے یہ کرپشن زدہ ہیں اور ہماری بات درست ثابت ہوئی۔ آج یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ اور اب ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اور یہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کیس میں یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کیلئے جیل کا دروازہ کھل گیا

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اور معیشت کی بہتری پر تمام ممالک پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک وزیر اعظم تھا جو توشہ خانہ کی چیزیں بیچتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنے دور میں صرف پیسے بنانے میں لگے رہے۔ اور ہم کہتے تھے یہ کرپشن زدہ ہیں، ہماری بات درست ثابت ہوئی۔ آج یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزائیں بھگت رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2025 ملکی ترقی کا سال ہو گا اور مہنگائی مزید کم ہو گی۔ انہوں نے عوامی پیسے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.