معیشت کے اشارے بہتر ،سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ،شہبازشریف

image

وزیر اعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی،ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ،خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی شریک تھے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کے اشارے بہتر ہو رہےہیں ،سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے،عوامی فلاح و بہبود کیلئے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ:بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے کمی متوقع

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد بھی ،قبل  ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی  اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے پیشرفت اورپی ٹی آئی رویے پر بھی گفتگو ہوئی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا کل سے آغاز

محسن نقوی نے اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پرسردارایازصادق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئےقابل ستائش کردار ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا،ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.