کوالالمپور: بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی 20 ویمن ورلڈکپ جیت لیا۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ کا فائنل کوالالمپور میں کھیلا گیا۔ بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 83 رنز کا ہدف 12وین اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہو گا ، رکی پونٹنگ کی پیشگوئی
جنوبی افریقہ کی کھلاڑی وین ورسٹ 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔