دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے، مشعال ملک

image

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ بھارتی دہشتگردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق آزادی کے لیے برسرپیکار ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت قابل ستائش ہے۔ بھارتی قید میں موجود یاسین ملک سے رابطے کی بھی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضا کے صاف و سازگار ہونے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے، مریم اورنگزیب

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے۔ اور بھارتی دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ جبکہ بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.