گوگل کی بڑی غلطی، ڈالر140 روپے پر پہنچادی

image

گوگل پر کرنسی ریٹ میں واضح کمی،شہریوں میں خوشی لہر ، گوگل کے سسٹم نے امریکی ڈالر پاکستانی 140 روپے پر پہنچادیا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو گوگل نے الجھن میں ڈال دیا،ترسیلات زر،زرمبادلہ سے وابستہ افراد میں غیر یقینی کی لہر ، امریکی ڈالر کی اصل قیمت 279.04 روپے پر منڈلارہی ہے جبکہ گوگل کرنسی کنورٹر نے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 346روپے کی بجائے175 روپےدکھائی۔

گوگل کرنسی کنورٹر نے اماراتی درہم سعودی ریال،قطری ریال کی بھی غلط قیمتیں ظاہر کی ہیں،اماراتی درہم اور سعودی ریال کےاصل مارکیٹ ریٹ بالترتیب 76.5 اور 74.7 روپے ہیں، گوگل پراماراتی درہم اور سعودی ریال کی قیمتیں بالترتیب 38.3 اور 37.5 روپے ہیں۔قطری ریال کی قیمت 77 روپے کی بجائے38.6 روپے ظاہر ہونے لگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.