عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔لندن برینٹ خام تیل 2.17 ڈالر کی کمی کے بعد 58.92 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا
امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل 2.73 ڈالر کی کمی سے 55.27 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق امریکی اور یورپی قیادت نے روس، یوکرین جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دی ہیں جس کا فوری اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بہت قریب ہیں اور امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔