وزیر بحری امور سے ریلوے وفد کی ملاقات، پورٹ قاسم سے خوردنی تیل کی ترسیل پر تبادلہ خیال

image

وزارتِ ریلوے کے وفد نے وزیرِ بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی، جس میں پورٹ قاسم سے خوردنی تیل کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پورٹ قاسم میں ریلوے اسٹیشن اور جدید اسٹوریج سہولیات قائم کی جائیں گی، جس سے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے ذریعے خوردنی تیل کی ترسیل سے لاگت اور وقت میں بچت ممکن ہوگی۔

منصوبے کے تحت، پورٹ قاسم اور کیماڑی سے ٹرینیں ملتان، لاہور، فیصل آباد، حطار اور پشاور روانہ ہوں گی۔ اس منصوبے کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ ٹن خوردنی تیل سڑک سے ریل پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیرِ بحری امور نے کہا کہ یہ ریلوے منصوبہ پورٹ سے جڑی لاجسٹک اصلاحات اور ماحولیاتی فوائد میں مددگار ہوگا، جبکہ ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی اور ایندھن کے مؤثر استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US