ایک ہی دن میں مجھ سے 6 پروازیں چھوٹیں، نازش جہانگیر

image

مقبول اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ان کا بھی ٹکٹ تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ جا نہ سکیں تھیں۔

کراچی میں مئی 2020 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 100 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

چلیے ”دل والی گلی میں“ سجل اور حمزہ کیساتھ

پی آئی اے کا طیارہ کراچی میں آبادی پر گرا تھا، جس وجہ سے گھروں کو بھی نقصان ہوا تھا اور گھروں میں موجود چند افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ملکیت بنانے کی قائل نہیں، ان کے لیے والدین کا گھر بھی ان کا ہے جب کہ ہونے والے شوہر کا گھر بھی ان کا ہی ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ ان سے متعدد وجوہات کی بنا پر پروازیں چھوٹ جاتی ہیں، وہ کوشش کرتی ہیں کہ ایسا نہ ہو لیکن اس باوجود ان سے متعدد پروازیں چھوٹ جاتی ہیں۔

ایک ہی دن میں ان سے 6 پروازیں بھی چھوٹیں جو کہ اسلام آباد سے کراچی کی تھیں اور ہر بار کوشش کے باوجود وہ وقت پر نہیں پہنچ پا رہی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.