وزارت خزانہ کے اہلکار نے ’پانچ گھنٹے کے دوران نو گلاس شراب‘ پی کر انتہائی اہم دستاویز گم کر دیں

اس شخص کا نام تو ابھی تک سامنے نہیں آیا تاہم مبینہ طور پر یہ شخص چھ فروری کی رات جاپان کے شہر یوکوہاما میں اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھبار گیا اور اس نے ’پانچ گھنٹے کے دوران نو گلاس بیئر‘ پی لی۔
شراب، الکوحل
Getty Images

جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک کی وزارت خزانہ کے ایک اہلکار نے ایسی دستاویز کھو دی ہیں جس میں ایسے 187 افراد کی ذاتی تفصیلات شامل تھیں جن پر منشیات کی سمگلنگ کا شبہ ہے۔

اس شخص کا نام تو ابھی تک سامنے نہیں آیا تاہم مبینہ طور پر یہ شخص چھ فروری کی رات جاپان کے شہر یوکوہاما میں اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھبار گیا اور اس نے ’پانچ گھنٹے کے دوران نو گلاس بیئر‘ پی لی۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص کو اپنے گھر واپس پہنچنے تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ وہ اپنا بیگ کھو چکا ہے جس میں اہم نوعیت کی تمام دستاویز موجود تھیں۔

جاپان کے سرکاری ٹی وی (این ایچ کے) کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں ’انتہائی معذرت خواہ‘ ہیں جس کی وجہ سے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ’اس بیگ میں ایسی دستاویز تھیں جن میں ان 187 افراد کے نام اور ایڈریس کی تفصیلات شامل تھیں جن پر منشیات کی سمگلنگ کا شبہ ہے۔‘

اس بیگ میں وزارت خزانہ کے اہلکار کا دفتری لیپ ٹاپ بھی موجود تھا، جس میں ان کی اپنی ذاتی تفصیلات موجود تھیں۔

بی بی سی نے منگل کے روز وزارت خزانہ سے بھی اس بارے میں رابطہ کیا تاہم آج جاپان میں سرکاری چھٹی ہے۔

جاپان میں الکوحل کئی دہایئوں سے استعمال کی جا رہی ہے اور لوگ اکثر کاروباری ملاقاتوں اور مشکل معاملات پر بات چیت کے دوران شراب پیتے ہیں۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایسی گفتگو کے دوران شراب پینے سے زیادہ پر سکون ماحول پیدا ہوتا ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.