بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، نواز شریف

image

لاہور: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔

نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ اور معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے۔ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فی صد کی کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔ روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ہے۔ جبکہ اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانونی سازی کی تھی، جسٹس نعیم اختر

نواز شریف نے کہا کہ بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔ لیکن ہم نے پاکستان کی خاطر ہسنتے ہوئے قربانیاں دیں اور آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔ پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہیں، اللہ نظر بد سے بچائے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ اور مسلم لیگ ن نے پھر ثابت کیا کہ ہم ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں اور عوام کو ریلیف دیتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.