جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیئے گئے۔
وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔
صدر کی سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کے تقرر کی منظوری
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور ایکٹنگ جج سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی۔