مجھے کنگ شِنگ کہنا بند کریں، میں کوئی ۔۔ بابر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا کہہ دیا؟ انٹرویو

image

گزشتہ روز جنوبی افریقہ سے تاریخی میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی، اور اپنی پرفارمنس کے ساتھ ٹیم پرفارمنس کی بھی بات کی۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا، مجھے کنگ شنگ کہنا بند کریں، میں کوئی کنگ نہیں ہوں۔ ابھی کھیل رہا ہوں جب چھوڑیں گے تب دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ، جب بھی بیٹنگ کیلئے جاتا تو یہی سوچ کر جاتا ہوں کہ اچھا اسکور کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا ہوں۔

کراچی میں ہونے والے ون ڈے میچ کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا، میرے لیے اوپننگ ایک نیا رول ہے، ٹیم کی ڈیمانڈ پر یہ ذمہ داری لی ہے، آج رضوان اور سلمان نے اچھا گیم کھیلا ہے، ایسی کارکردگی سے ٹیم میں اعتماد آتا ہے۔

اپنی پرمارمنس پربابر اعظم نے کہا کہ، کوشش کرتا ہوں کہ اچھا کھیلوں مگر سیٹ ہونے کے بعد لمبی اننگز نہیں کھیل پا رہا، میں اس چیز پر کام کر رہا ہوں کہ کیسے اس صورتحال سے نکلنا ہے۔ اور میں ماضی کی کارکردگی کے بجائے مستقبل کی کامیابی پر زیادہ دھیان دیتا ہوں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.