نیو یارک چمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے فاونڈر سید علمدار حسین شاہ اور چوہدری اکرم سنیر ایڈوائزر ناسو کاونٹی نے سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اس سال جون اور دسمبر میں ناسو کاونٹی نیو یارک امریکہ میں ہونے والے سمالُ بزنس ایکسپو 2025 اور سالانہ ایوارڈز کے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے طیب ایردوان کی گاڑی ڈرائیو کی
گورنر پنجاب نے جون میں ہونے والے سمال بزنس ایکسپو 2025 میں نیویارک میں بطورمہمان خصوصی شریک ہونے کا وعدہ کیا اورچوہدری اکرم کی ایکسپو میں ناسو کاونٹی کے تعاون اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معشیت کی ترقی اور خوشحالی میں اہم قرار دیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی امریکن ملک کا بہترین اثاثہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیو یارک چمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کی جانب سے 24 مارچ کو گورنر ہاؤس لاہور میں سمال بزنس اور ہینڈ میڈ پاکستانی مصنوعات میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصایات میں ایوارڈز دینگے۔