اسلام آباد، 12 فروری 2025: جرمن ٹیکنالوجی کمپنی SAP کے پاکستان، عراق، بحرین اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر، ثاقب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی IT صنعت کی بین الاقوامی برانڈنگ پر توجہ دینی چاہیے تاکہ عالمی سطح پر مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بات انہوں نے پاکستان کے معروف ادارے ٹپال ٹی میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جدید کاروباری حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے جوکے رائز ود ایس اے پی کے ذریعے، کلاؤڈ انوویشن کو اپنانے میں صنعت کے لیے ایک مثال قائم کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آپریشنل ایکسیلنس، کاروباری حکمت عملی میں ہم آہنگی اور مستقبل میں ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ SAP کے ساتھ شراکت داری کے تحت، ٹپال نے اپنے کاروباری انفراسٹرکچر کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ پاکستان کے FMCG سیکٹر میں ایک نمایاں سنگ میل ثابت ہوگا۔
SAP کے منیجنگ ڈائریکٹر، ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان کو اپنی IT صنعت کی بین الاقوامی برانڈنگ پر توجہ دینی چاہیے تاکہ عالمی سطح پر مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو IT سیکٹر میں ڈیجیٹل لٹریسی، بہتر ریگولیٹری فریم ورک، اور پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپس کو مزید مضبوط بنانے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ "پاکستان کی IT ٹرانسفارمیشن اور ڈیجیٹل حلوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے، یہ ضروری ہے کہ حکومت طویل مدتی پالیسیوں اور ایک منظم روڈ میپ کے ذریعے اس عمل کو مزید تیز کرے۔"
ٹپال ٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، محمد عامر جمیل نے کہا کہ اس جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے، ٹپال جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے اور تیزی سے ترقی پذیر صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم SAP کے جدید حل اپنانے میں سب سے آگے ہیں۔
ٹپال کے ڈیجیٹل روڈمیپ کے تحت، مستقبل میں SAP کا بزنس انٹیلیجنس ماڈیول بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے پیش گوئی پر مبنی تجزیات، مصنوعی ذہانت (AI) اور آپریشنل پلاننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ AI ٹیکنالوجی کی مدد سے، ٹپال ڈیٹا کے تجزیے کی صلاحیتوں میں اضافہ، معمول کے کاموں کی خودکار انجام دہی، اور مارکیٹ کے رجحانات و صارفین کے رویے کی گہری بصیرت حاصل کرنے کے قابل ہوگا، جس سے مزید مستند اور اسٹریٹجک کاروباری فیصلے ممکن ہو سکیں گے۔