پاکستان کی فلسطین پر سعودی عرب کے ’غیرمتزلزل‘ موقف کو کمزور کرنے کی کوشش پر اسرائیل کی مذمت

image
پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینیوں کو سعودی عرب میں بسانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

جمعے کو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفننگ دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیرذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور بلا سوچے سمجھے‘ قرار دیا اور کہا کہ ’یہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ان کی اپنی تاریخی اور قانونی سرزمین پر ایک آزاد ریاست کے جائز حقوق کی خلاف ورزی اور نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کے غیرمتزلزل موقف کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش اور فلسطینی کاز سے اس کے عزم کو غلط انداز میں پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ایران، مصر، ترکی، ملائیشیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کے عوام کو بے دخل کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دیا اور اس مسئلے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لئے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کے مطابق نیتن یاہو نے چھ فروری کو اسرائیل کے چینل 14 پر ایک انٹرویو کے دوران بظاہر مذاق یہ خیال پیش کیا تھا جس کے بعد اسرائیلی حکام نے سعودی سرزمین پر ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویز پیش کر دی۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسے بیانات کو مسترد کرتا ہے جن کا مقصد غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے خلاف اسرائیلی قبضے کے مسلسل جرائم سے توجہ ہٹانا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.