لوکل گورنمنٹ سے متعلق پنجاب حکومت کا نیا فارمولا تیار

image

لوکل گورنمنٹ سے متعلق پنجاب حکومت نے نیا فارمولا تیار کیا ہے جس کے مطابق دیہات میں بنی ہاؤسنگ اسکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گی۔

مجوزہ بل کے مطابق ٹیکس غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958 کے تحت لگایا جائے گا،بل کا بنیادی مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

سپریم کورٹ نے 14سال قید کی سزا کالعدم قرار دیدی

ٹیکس کے اطلاق کا دائرہ کار شہری علاقوں میں بھی وسیع کیا جائے گا،شہری علاقوں کی حدود میں تمام تر غیر منقولہ جائیدادیں ٹیکس نیٹ کا حصہ ہوں گی۔

جائیداد کی مالیت اور دیگر معیارات کے مطابق ٹیکس کی تشخیص کی جائے گی،ٹیکس وصولی پنجاب حکومت کا مقرر کردہ ادارہ کرے گا۔

ٹیکس سے اکھٹے ہونے والے پیسے لوکل گورنمنٹ کو منتقل کیے جائیں گے،لوکل گورنمنٹ اپنے علاقوں کی ترقی اور بہتری کے لیے ٹیکس استعمال کر سکیں گے۔

سپریم کورٹ میں نئے ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ اپ ڈیٹ

بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیاجو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.