لاہور، ہارس اینڈ کیٹل شو 2025، جیلانی پارک میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےکیا۔
پھولوں کی نمائش 23 فروری تک جاری رہےگی، نمائش میں انڈین ڈیلیا، مری گولڈ، فرنچ مری گولڈ، اسٹاک اوردیگر پھول رکھے گئے ہیں۔
لوکل گورنمنٹ سے متعلق پنجاب حکومت کا نیا فارمولا تیار
مریم اورنگزیب نے نمائش میں سنو فال جنگل اور جانوروں کے مونومنٹ کا بھی د ورہ کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیمروں کے ذریعے پنجاب کی رونق پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔
سینئر صوبائی وزیرنے کہا کہ 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح ہوا ہے، لاہور کے شہریوں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جو تمام کلچرز ہیں وہ اس ہارس اینڈ کیٹل شو کے اندر جھلکتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہارس اینڈ کیٹل شو کی کلوزنگ کریں گی۔