معمول سے کم بارشیں،پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری

image

معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری کردیا گیا،چولستان کے اضلاع میں بھی ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دے دئیے گئے ۔

ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب نے 1000 جیری کین اور 10 واٹر باؤزرز روانہ کر دئیے،4 واٹر باؤزرز 12500 لیٹر پانی اور دوسرے 5000 لیٹر اسٹور کر سکتے ہیں۔

مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال یکم ستمبر سے 15 جنوری 2025 تک 42 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔

پنجاب کے 14 اضلاع میں اس وقت خشک سالی کی کیفیت ہے،متاثرہ علاقوں میں پوٹھوہار،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، لیہ، خوشاب، مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں،پی ڈی ایم اے نے چولستان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں،ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے بنیادی ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

ایم ڈی چولستان کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دئیے گئے ہیں، پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ ڈی سیزصورتحال میں الرٹ رہیں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.