سرگودھا اور گردونواح سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا شہراورگردونواح میں بارش اورٹھنڈی ہوائوں کےباعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان
خیال رہے کہ معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری کردیا گیا،چولستان کے اضلاع میں بھی ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دے دئیے گئے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال یکم ستمبر سے 15 جنوری 2025 تک 42 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔
پنجاب کے 14 اضلاع میں اس وقت خشک سالی کی کیفیت ہے،متاثرہ علاقوں میں پوٹھوہار،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، لیہ، خوشاب، مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں،پی ڈی ایم اے نے چولستان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔