پی ٹی آئی وکلا کی وفاداری کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے، طلال چودھری

image

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وکلا نے ثابت کر دیا ان کی وفاداری پارٹی کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وکلا کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے۔ اور پی ٹی آئی کے وکلا نے ثابت کر دیا کہ ان کی وفاداری پارٹی کارکنوں کے بجائے صرف مالی مفادات سے جڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 69 مخلص کارکنوں کو قانونی ٹیم نے اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ انہیں بھاری فیس نہیں دی گئیں۔ مختلف مقدمات میں ملوث کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا قانونی ونگ اور آئی ایل ایف ان لوگوں کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن آج قانونی مدد سے محروم کر دیئے گئے۔ اور پی ٹی آئی قیادت خود سہولیات سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ جبکہ اس کے کارکن مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ پی ٹی آئی قیادت کا دوہرا معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایل ایف کی جانب سے اپنے ہی کارکنوں کا دفاع نہ کرنا پی ٹی آئی کی اندرونی کرپشن اور منافقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ انصاف اب صرف ان کے لیے ہے جو اس کی قیمت ادا کر سکتے ہیں۔ یہ پی ٹی آئی کے انصاف کا نعرہ ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایل ایف کارکنوں کے قانونی دفاع کے لیے بنایا گیا تھا۔ لیکن آج خود ہی کارکنوں کا ساتھ چھوڑ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکلا اپنے مؤکلوں کو کارکن نہیں بلکہ پیسہ کمانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اور پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے کارکن آج اسی پارٹی کی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ اس وقت کھوکھلا ثابت ہو جاتا ہے۔ جب اس کے اپنے کارکن عدالتوں میں بے سہارا ہوتے ہیں۔ اور جب پیسہ بولتا ہے تو پی ٹی آئی کے وکلا سنتے ہیں۔ وفاداری اور اصول ان کے لیے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی آج اپنے کارکنوں کے ساتھ نہیں کھڑی، تو کل یہ عوام کے ساتھ کیسے کھڑی ہوگی؟۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط کی سیریز نفرت کا بیانیہ ہے۔ اور یہ خطوط کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے۔ اور اگر چور کوتوال کو خط لکھے گا تو کوتوال قانون کے مطابق ہی عمل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی بیک ڈور بات چیت سے متعلق صرف بیانیہ بناتی ہے۔ اور پی ٹی آئی اپنے کارکنان کو پرامید رکھنے کے لیے ایسی باتیں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف تو پاؤں پکڑتی ہے اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی اگر 700 ارب کی چوری نہ کرتی تو 70 یونیورسٹیاں بن جاتیں۔ آئین کا حلف اٹھا کر آئین کی عمل داری روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.