وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

image

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سعودی وزیرمملکت ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی   ملاقات میں شریک تھے۔

سعودی وزیرخزانہ نے محمد اورنگزیب کاخیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

رمضان میں سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی،رانا تنویر

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات کے فروغ کاعزم اوراقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کیلئے دونوں ممالک کے عزم کااعادہ کیا گیا۔

دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اورمالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال اوربنیادی ڈھانچے، توانائی، ٹیکنالوجی اور مالیات کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

سرمایہ کاری کے فروغ اوراقتصادی مواقع کی راہ ہموار کرنے کیلئے مسلسل رابطے پر زور دیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.