وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ مرین سائنسزکے طلبہ کی ملاقات، طلبہ کو عالمی، قومی اورعلاقائی صورتحال پر مفصل آگاہی دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بے بنیاد پراپیگنڈوں سے نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے منفی استعمال اور سوشل موبلائزیشن سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جاررہا ہے۔
سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد بڑھا دی گئی
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا موبلائزیشن کے ذریعے ریاست مخالف ریکروٹمنٹ کی جاتی ہے،سوشل میڈیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جارہی ہے۔
نوجوانوں کو ریاست کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ادارک ہونا چاہئے، مذہب اور قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں، کنفیوژن سے نکل کر قومی یکجہتی سے دہشتگردی کیخلاف پوری قوت سے لڑنا ہوگا۔
چاروں صوبوں اور وفاق کو ایک ہونا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
سیاسی مفادات کیلئےحقائق کے برعکس ریاست مخالف مقبول بیانیہ کوترجیح دی جاتی ہے، سب کوسیاسی و انفرادی مفاد سے نکل کر ریاست کا سوچنا ہوگا، کوئی پرتشدد راستے پر چلتا ہے تو ریاست اپنا کام کرے گی۔
تعلیمی اداروں کو ریاست مخالف عناصر کی نرسریاں نہیں بننے دیں گے، افرادی خوشی یا سیاسی مفادات سے زیادہ ریاست کی سلامتی اہم ہے، غیر متوازن ترقی بلوچستان کا ہی نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔
کوئی ناراض ہوتا ہے یا خوش واضح کرچکے ہیں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں میرٹ پر بھرتی ہوئی،بلوچستان کی بچیاں بھی باصلاحیت ہیں۔