قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں تو پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، آرمی چیف

image

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبا اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ آپ پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں اور طلبا خود کو پاکستان کی ترقی کے قابل بنائیں۔ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے۔ اور ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی۔ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے۔

نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔ اور ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں۔ ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرات ، نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

فتنہ الخوارج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ پاکستان پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کے آئین کا آغاز بھی حاکمیت صرف اللہ کی ہے سے ہوتا ہے۔ جبکہ یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ کبھی بھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور عوام دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں۔ اور خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.