وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا

image

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہیں۔ اور ہمارا ایک سال کے اندر گرین اور کلین پنجاب کا خواب پورا ہوا۔ عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست بسیں منگوائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور عوام کو ریلیف ملنے پر نواز شریف اور مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوتا۔ 27 الیکٹرک بسیں پنجاب میں آچکی ہیں۔ اور 500 الیکٹرک بسیں اگست میں آجائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

الیکٹرک بسوں میں دی جانے والی سہولیات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا اور خصوصی افراد کو الیکٹرک بسوں کا کارڈ مفت فراہم کیا جائے گا۔ اور بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پھر ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی

مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے گئے ہیں۔ جبکہ خصوصی افراد کے لیے ایک آٹومیٹک ریمپ لگائی گئی ہے۔ الیکٹرک بسوں کی چارچنگ کے لیے 9 مخصوص چارچنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی بڑا منصوبہ دیکھ لیں اس پر ن لیگ کی مہر لگی ہوئی ہے۔ اور اگر فسادات کی جگہ ملکی ترقی پر توجہ دی جاتی تو آج ہم بہت آگے نکل چکے ہوتے۔ ن لیگ کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سندھ حکومت نے بھی الیکٹرک بس سروس شروع کی۔ پاکستان میں پہلی انڈر گراؤنڈ ٹرام چلانے کا منصوبہ زیرغور ہے۔ اور ٹرام منصوبے پر زیادہ لاگت آئے گی مگر کوشش ہے 3 سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر کوئی ذاتی کام نہیں کرتے۔ اور نہ ہی آج تک کرسی کو کاروبار کے لیے استعمال کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.