لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں پھر جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے نئی درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر 22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں، پارلیمنٹ میں آپ کچھ اور یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں، آئینی بینچ
اکمل خان بار نے درخواست میں کہا کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور 22 مارچ کو پرامن جلسہ کریں گے۔
درخواست میں کہا گیا کہ جلسے کا مقصد 23 مارچ کے نظریئے کو فروغ دینا ہے۔