افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں،پاکستان

image

پاکستان نے افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے افغان پناہ گزینوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغان ناظم الامور کے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے پر بیان کو نوٹ کیا۔

کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے،اچھا پرفارم کریں گے،روہت شرما

پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان باشندوں کو عزت و وقار کیساتھ پناہ دی ،عالمی سطح پر محدود مدد کے باوجود تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔

2023میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا منصوبہ شروع کیا گیا،واپسی کے دوران کسی بھی افغان شہری کیساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہ ہونے کو یقینی بنایا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

افغانستان کیساتھ قریبی رابطے میں رہ کر باوقار واپسی کا عمل ممکن بنایا گیا ،پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کر چکا،اب افغان حکام کا امتحان ہے وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.