نیوزی لینڈ سے شکست بھول کر نئی شروعات کریں گے،سلمان علی آغا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ آج کے اور اُس دن کے پاور پلے میں زمین آسمان کا فرق تھا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر زمان5،6 سال سے پاور پلے کو اچھا کھیلتے آرہے ہیں ،آج فخر کا نہ ہونا ہی شائد زیادہ نقصان دہ ثابت ہوا۔

کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے،اچھا پرفارم کریں گے،روہت شرما

ہمارا گیم اچھا نہیں رہا، بالنگ اور بیٹنگ میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے ،آج کی شکست کو بھول کر نئی شروعات کریں گے ،کوشش کریں گےبھارت کیخلاف نئے عزم کیساتھ میچ کھیلیں۔

جہاں غلطیاں ہورہی ہیں اس پر ہم خود بھی فکر مند ہیں،ان پر کام کریں گے اور غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.