سال 2025 پی ٹی آئی کیلئے اچھا نہیں، منظور وسان کی پیشگوئی

image

کوٹ ڈیجی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2025 ملک کے بہتر لیکن پی ٹئی آئی کے لیے اچھا نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ 2025 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات بڑہ جائیں گے۔ اور اب ان کے رہنما ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے امکانات نہیں ہوں گے۔ تو یہ آپس میں لڑیں گے۔ اور انٹرنیشنل قوتوں کا جس طرح انتظار کیا جا رہا تھا اب ان کی طرف سے رسپانس نہیں آ رہا۔

منظور وسان نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد ہماری پارٹی کو بھی توڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اچانک آئے اور اچانک چلے جائیں گے۔ جبکہ عمران خان سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں اور اب وہ مزید غلطیاں نہ کریں تو بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق میں بات کی ہے۔ اور پیکا ایکٹ پر بھی باتیں ہونی چاہیے۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور فنڈر ملتے ہیں تو انہیں واپس بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے میں اربوں روپے کے پلاٹس کی مشکوک منتقلی کا انکشاف

ٹیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی کچھ شرائط عوام کی حق میں نہیں ہیں جیسے زراعت پر ٹیکس۔ ٹیکس بڑے لوگوں پر لگنے چاہیے غریب کسانوں پر نہیں۔ اور میں خود 43 لاکھ روپے سے زائد زراعت کی مد میں ٹیکس ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں کہ کوئی حکومت گندم نہیں خریدے گی۔ جس کے بعد اب گندم کی اوپن مارکیٹ سے خرید و فروخت ہو گی۔ 2025 ملک کے لیے بہتر لیکن پی ٹی آئی کے لیے اچھا نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.