پاکستان میں آزادی اظہار رائے بارے حالیہ قانون سازی عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے ، آئی ایف جے

image

آئی ایف جے نے پاکستان میں آزادی اظہار رائے کے حوالے سے حالیہ قانون سازی کو عالمی کنونشنز کی صریحا ً خلاف ورزی قرار دیدیا۔

آئی ایف جے کی صدر ڈومینیک پارڈلے نے پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کی ، صدر آئی ایف جے ڈومینیک پارڈلے نے کہا کہ پاکستان میں اظہارِ رائے کے حوالے سے پاکستان میں ہونیوالی قانون سازی پر گہری نظر ہے۔

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا پیکا ایکٹ 2025 پر تحفظات کا اظہار

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے اور صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام کا خواہاں ہے، حکومت پاکستان عالمی کنونشنز اور آئین کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی فراہم کرنے کی پابند ہے۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نکولس گلے نے کہا کہ فرانس بھی آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتا ہے یہ جمہوریت کا بنیادی ستون ہے ، پاکستان میں موجود فرانسیسی سفارتخانہ صحافیوں کے تربیتی پروگرامز کو جلد تشکیل دے گا۔

متنازعہ پیکا ایکٹ: پی ایف یو جے کا ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان

فرانسیسی سفیر نے فرانسیسی سفارتخانے آمد پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی صدر کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شکیل احمد ، ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر فرقان راؤ بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.