اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈز کے لیے منتیں کرنے کا عادی نہیں ہوں۔ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ بلاول بھٹو کے قریب ہے۔ اور سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دوسری جماعتوں کی قیادت میں کسی سے ہاتھ ملاتے وقت تکبر کی جھلک نظر آتی ہے۔ جہاں حقوق اور ایشوز کی بات ہو گی۔ وہاں میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہی ہیں۔ کل، آج اور آنے والے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔