پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے

image

پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آنے لگے،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے۔

صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے330ٹن بیج کی بچت ہوئی،روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کم استعمال ہوا،سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔

چیمپئنز ٹرافی،یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

کاشتکارکو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ3666روپے کی بچت ہوئی،سپر سیڈرز کے ذریعےایک لاکھ 10ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے،سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

18،19فروری کوملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے، ڈی جی میٹ

لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا،ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے،پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے،پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.