چیمپئنز ٹرافی،یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔

18،19فروری کوملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے، ڈی جی میٹ

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے یونس خان کی تقرری کے بارے میں کہا’’چونکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے، اس لیے میزبان ملک سے ایک باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑی کو مینٹور کے طور پر تفویض کرنا ضروری تھا،ہمارے پاس پہلے ہی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں میزبان ممالک کے مینٹرز کے ساتھ موثر تجربہ تھا،حالات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے یونس خان کو آئندہ میگا ایونٹ کے لیے اپنی قومی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے وہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے‘‘۔

سی ڈی اے میں اربوں روپے کے پلاٹس کی مشکوک منتقلی کا انکشاف

واضح رہے یہ لگاتار تیسرا عالمی ٹورنامنٹ ہے جہاں افغان کرکٹ بورڈ نے میزبان ملک سے ٹیم کے لیے ایک مینٹور کا تقرر کیا ہے،اجے جدیجا کو بھارت میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے مینٹور کے طور پر اور ڈیوین براوو کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر رکھا گیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.