ڈی جی میٹ صاحبزاد خان کا کہنا ہے کہ 18،19فروری کوملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث کم بارشیں ہورہی ہیں،جون جولائی تک جاتےہوئے موسم نارمل ہوجائے گا۔
سی ڈی اے میں اربوں روپے کے پلاٹس کی مشکوک منتقلی کا انکشاف
7،8سال بعدایسا سائیکل آتا ہے جس میں بارشیں کم ہوتی ہیں،پانی کے ذخائر کم ہونے کے باعث پانی کی کمی کاسامنا ہے۔
دوسری جانب طویل ترین خشک سال کے باعث راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح بھی گر گئی،واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ کردی۔
ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ سروس اسٹیشنز اور گھروں میں گاڑیاں دھونے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے،شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں۔
چنگ چی اور لوڈررکشہ ڈرائیورز کو بھی ہیلمٹ پہننے کے احکامات
باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاوہ ازیں خانپور ڈیم کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی،راولپنڈی میں پانی کی یومیہ ڈیمانڈ 70 ملین گیلن ہے،51ملین گیلن یومیہ کی سپلائی میں مزید 5 ملین گیلن یومیہ کی کمی آگئی۔