پاکستان او آئی سی کو اپنا بنیادی حلقہ سمجھتا ہے، اسحاق ڈار

image

نیویارک، وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان او آئی سی کو اپنا بنیادی حلقہ سمجھتا ہے۔

پاکستان او آئی سی کے ایجنڈے پر عمل پیراہے،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، غزہ کی بحالی کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں سیز فائر پر عملدرآمد کیلئے سفارتی راستے اپنانا ہوں گے، مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں،مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل سیز فائز معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے، غزہ جنگ نے فلسطینیوں کیلئے تباہ کن نتائج پیدا کیے، فلسطین کے مفادات کو محفوظ رکھنے کیلئے کام کرنا چاہیے۔

ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کو اپنا بنیادی حلقہ سمجھتا ہے، او آئی سی کی ترجیحات پاکستان کی ترجیحات ہیں،ہمیں مشرق وسطیٰ میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحفظ کیلئے سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوکلیئر ملک ہے اسے معاشی استحکام کی ضرورت ہے، ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گا تو گرین پاسپورٹ کو عزت ملے گی، ہمارے کسی کیخلاف کوئی عزائم نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ بھی بہترین تعلقات چاہتا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو صحیح مقام دلانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.