خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزراء میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں “وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا” کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں۔
پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم حکمرانوں کے گلے پڑیں گے ، بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے ، ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات میں 6 ہزار 106 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا لایا ہوا عذاب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نمائشی لڑائی کے نتیجے میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔