پانچ ایسے بلے باز جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں، آئی سی سی نے نام جاری کر دیے

image

آئی سی سی نے پانچ ایسے بیٹرز کی فہرست جاری کی ہے جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں۔

کرکٹ شائقین ایسے بڑے ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں، دوسری جانب اپنے پسندیدہ باؤلر کی باؤلنگ سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کل 19 فروری سے ہو رہاہے، پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، مختلف سابق کرکٹر ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بارے میں پیشگوئیاں کرنے میں مصروف ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹ 12 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف

ایسے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پانچ ایسے بلے بازوں کے نام جاری کئے ہیں جو اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔

ان پانچ بیٹرز میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے شریاس ایر، جنوبی افریقہ کے ہیزک کلاسن، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ شامل ہے۔

فخر زمان پاکستان کے جارح مزاج اوپنر ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں اپنی فتح گر سنچری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بھارت کے خلاف انہوں نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ وہ اپنی بیٹنگ سے کسی بھی لمحے میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایسا وہ کئی بار کر چکے ہیں۔

بھارت کے مڈل آرڈر بلے باز شریاس ائیر نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیٹر نے 65 میچ کھیل رکھے ہیں جن میں انہوں نے 5 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

جنوبی افریقا کے پاور ہٹر ہینرک کلاسن اپنی تیز بیٹنگ کی وجہ سے معروف ہیں، ہینرک کلاسن تیز ترین اسٹرائیک ریٹ رکھنے والے بیٹرز میں شامل ہیں اور اسپنرز کو بہترین انداز میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے اوروہ تین ملکی سیریز میں بھی ناقابل شکست رہی ہے، ڈیرل مچل ایشیائی کنڈیشنز میں شاندار کھیل کا کئی بار مظاہرہ کر چکے ہیں، انہوں نے تین ملکی سیریز میں پاکستان کے خلاف دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔

انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ کی جارحانہ بیٹنگ ان کی پہچان ہے، وہ فل سالٹ کے ساتھ خطرناک اوپننگ جوڑی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے ابھی صرف 19 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور 46.16 کی بہترین اوسط سے 831 رنز بنا رکھے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.