چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا۔۔ راکھی ساونت کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ ویڈیو میں بتا دیا

image

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پاک بھارت میچ پر گھما پھرا کر بیان دے دیا۔

شائقین کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شروع ہونے کے ساتھ ہی پاک بھارت میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اور بے صبری سے یہ جاننے کے لیئے اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ آخر یہ ٹاکرا کون جیتے گا۔

ایسے میں راکھی ساونت نے بھی اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں وہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہو رہی تھیں اور پاکستان کی جیت کی امید ظاہر کر رہی تھیں، مگر ان کی توقعات پوری نہ ہو سکیں۔

اس ویڈیو میں راکھی ساونت چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں 23 فروری کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے پُرجوش نظر آئیں اور انہوں نے کہ، وہ اس میچ میں چوتھی امپائر ہوں گی، چاہے میچ کہیں بھی ہو۔ اور جو میچ جیتے گا میں وہیں کی ہوں گی۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.