خیبر پختونخوا کے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مقابلے کے امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی گئی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامنے کے مطابق پرووینشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے مقابلے کے امتحانات کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کر دی گئی ہے۔
سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے قبل نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ 2 برسوں کے لیے پی ایم ایس ٹیسٹ کے مواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کر دیے گئے ہیں جبکہ پبلک سروس کمیشن کے حالیہ اشتہار کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے 7 مارچ کر دی گئی۔