قصور میں کیری ڈبہ نالے میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
لکی مروت، تاجہ زئی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 19زخمی
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ،جاں بحق ہونے والوں میں مقصود، سنی، سلیم، عمران، لبا شامل ہیں جبکہ 3 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ، پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے ، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔