چیف جسٹس سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

image

تحریک انصاف کے سات رکنی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی ائی کے کیسز پر بات ہوئی۔

چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، چیف جسٹس کو بتایا جیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں معیشت ، ملٹری کورٹس اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بات ہوئی ، اس کے علاوہ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے بھی بات کی ، ہم نے اپنے وکلاء کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات چیف جسٹس کی درخواست پر کی گئی ، چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے سلسلے میں ایجنڈا شیئر کیا ،چیف جسٹس نے 10 نکاتی ایجنڈے پر تجاویز مانگی تھیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس کو کہا پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتاہے ، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی ،

چیف جسٹس نے کہا ایسے اقدامات کروں گا جس سے مسائل کا حل نکلے۔

چیف جسٹس کا ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ اور ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے، چیف جسٹس کو بتایا کہ وکلاء کو بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی ملاقات ہوئی تھی ۔ جس میں چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے نظام انصاف میں بہتری کی تجاویز مانگ لی تھیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.