مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی آج کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے، 10نکاتی ایجنڈےسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ریلیف ملے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا،پی ٹی آئی اجازت کے بغیر احتجاج کرتی ہے،دفعہ144عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نافذ کی جاتی ہے۔
عوام پاکستان کسی ایک خاندان کی نہیں سوچ اور فکر کی جماعت ہے،شاہد خاقان عباسی
پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلاتی ہے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں لیا،جب آپ قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آپ کہہ رہے ہیں یہ سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں،یہ سیاسی نوعیت کے کیسز نہیں ،آپ کے لوگوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آیا،آپ کی سیاسی نہیں انتشاری سوچ ہے۔
آپ نے سیاسی سوچ کا لبادہ ضرور اوڑھا ہوا ہے،آپ انتشاری سوچ رکھتے ہیں اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،آپ نے 9مئی کو انتشار پھیلایا،بارہا دفعہ اسلام آباد آکر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کرک میں آپریشن،6خوارجی ہلاک
آپ سپریم کورٹ سے مداخلت کاکہہ رہے ہیں،سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے گی،عدالتوں کا کام آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔
ہماری تمام لیڈرشپ پر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد کیسز بنائے گئے،ہم نے آپ کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے،آپ سپریم کورٹ کو مداخلت کا مت کہیں۔