بھارت کیخلاف میچ ، قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی

image

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف کھیلے جانے والے آج کے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بائولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ممکنہ ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان ، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.