قید کے دوران حسن سلوک ، اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے اہلکاروں کا ماتھا چوم لیا

image

قید کے دوران حسن سلوک سے متاثر اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے 2 اہلکاروں کی پیشانی چوم لی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

حماس نے حال ہی میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا جس میں عومیر ونکرت، عومیر شم توف اور ایلیا کوہن شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے 600 فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی

یرغمالیوں کو حماس نے نصیرات کے قصبے میں ایک اسٹیج پر پیش کیا، جہاں وہ ہاتھ ہلاتے اور اپنی رہائی کے سرٹیفکیٹس دکھاتے رہے، اس کے بعد انہیں ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر اسرائیلی یرغمالی مکمل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے ، اسرائیلی یرغمالی کا یہ عمل قید کے دوران حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کی عکاس ہے۔

حماس نے بمباری میں مارے جانیوالے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عومیر شم توف کے والد ملکی شم توف کا کہنا تھا کہ عومیر خوش ہے، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کیسا نظر آئے گا، اس کے ہابر آنے پر ہم سب حیران رہ گئے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.