پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہو کر اب 3 لاکھ 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑھوتری آئی ہے، جہاں سونا 6 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2936 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکا ہے۔