سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بیدخل

image

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام ، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 جبکہ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی عمان میں داخل ہونے پر 12 پاکستانیوں کو نکال دیا گیا۔

امریکی صدر کے حکم پر تارکین وطن کوڈی پورٹ کرنے کاعمل شروع 

ذرائع نے بتایا کہ امارات سے 2، قطر سے ایک اور آذربائیجان سے ایک پاکستانی کو بے دخل کیا، ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدر آباد اور درخشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق ، عمان اور سعودیہ کے وزٹ ویزوں کے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے جبکہ بحرین اور سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.